- الإعلانات -

ڈیرن سمی کی تمام پاکستانیوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے وزیر اعظم عمران خان کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرانے کی اپیل

 پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سمی نے تمام پاکستانیوں/ اوور سیز پاکستانیوں سے وزیر اعظم عمران خان کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ منگل کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ڈیرن سمی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اگر سب لوگ اپنا کردار ادا کریں گے تو کورونا کا خاتمہ ممکن ہے۔ دریں اثناء پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے اور اس کا اثر پاکستان کی معیشت پر بھی آسکتا ہے۔ اس مشکل صورتحال میں میری تمام مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں تاکہ محنت کش اور مزدور طبقہ جو ان حالات میں اپنی یومیہ اجرت سے محروم ہے انکی حکومت آپ کے تعاون سے گھر پر امداد پہنچا سکے