- الإعلانات -

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہیے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے، سابق کپتان نے مختلف مصنوعات بنانے والے کمپنیوں برانڈز کو اپنی خدمات مفت میں دینے کے لئے رضاکارانہ طور پر رضامندی ظاہر کی ہے لیکن اس کے بدلے مستحق افراد کے لیے راشن طلب کیا ہے۔دنیا بھر کے بیشتر ممالک کی طرح پاکستان بھی عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے مشکلات میں ہے. ان حالات میں یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کے نامور کرکٹر شاہد آفریدی اس بحران کے وقت ضرورت مندوں کی مدد کے لئے کوشاں ہیں۔ سابق کپتان اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے پاکستان کے دیہی علاقوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں۔ ایک نئے اقدام کے حوالے سے آفریدی نے مختلف مصنوعات بنانے والے کمپنیوں (برانڈز) کے لئے ایک بیان دیا ہے جو ان کے ساتھ دستخط کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مفت میں ان کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے تاہم وہ مشکل کی اس گھڑی میں اس کے بدلے میں ضرورت مند لوگوں کے لئے راشن کے ساتھ ساتھ ان کی مدد بھی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ”میں خوش قسمت رہا کہ بہت سارے برانڈز کے ساتھ ان کی بہتری کے لیے ان کے ساتھ اشتہارات میں کام کیا۔ اب عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران تمام برانڈز سے تجویز ہے کہ میں مفت میں انکے ساتھ ذاتی طور پر کام کروں گا اور اس کے بدلے میں مستحق لوگوں کے لئے راشن اور فنڈز چاہتا ہوں، ان حالات میں گھر سے باہر مزدوری نہیں کر پا رہے یا جو غریب لوگ ہیں۔ “آفریدی نے ایک ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ بھی پوسٹ کیاہے جس میں برانڈز کو مخاطب کرتے ہوئے آفریدی نے کہا “مجھے امید ہے کہ آپ سب اچھے کام کر رہے ہیں۔ ماضی میں ان تمام برانڈز کے ساتھ میں نے کام کیا ہے ، مختلف اشتہاروں کے لئے یہ ان کا ایک مختلف پیغام ہے۔ یہ میرے اپنے فائدے کے لئے تھا اور انہوں نے مجھے بھی مارکیٹنگ کے مقاصد کے لئے استعمال کیا۔ اب میں اپنے ملک کی خاطر ان تمام برانڈز کو اپنی خدمات پیش کر رہا ہوں۔ جیسا کہ آپ سب واقف ہیں ، فوڈ ڈرائیو چل رہی ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہم زیادہ سے زیادہ علاقوں کو کور کر سکیں۔ پاکستان ایک بہت بڑا ملک ہے اور بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں لوگ اب بھی اپنے گھروں تک پہنچنے کے لئے راشن کا انتظار کر رہے ہیں۔ میں تجارتی مقصد کے بدلے میں کچھ نہیں چاہتا ، میں سوشل میڈیا سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ٹی وی کے لئے بھی دستیاب ہوں۔ میں آپ سے پیسہ نہیں چاہتا لیکن مجھے راشن دو جو میں پاکستان میں لوگوں کو فراہم کرسکتا ہوں