- الإعلانات -

رمضان المبارک میں تراویح ، اعتکاف، جمعہ المبارک اور باجماعت نمازوں کے حوالہ سے پورے ملک کیلئے متفقہ فیصلہ دینی و سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر 18 اپریل کو کیا جائے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تراویح ، اعتکاف اور نماز جمعہ المبارک اور باجماعت نمازوں کے حوالہ سے دینی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر پورے ملک کیلئے متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔ منگل کو انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیصلہ 18 اپریل کو علماء کرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت سے کیا جائے گا۔ اس حوالہ سے انفرادی اور مقامی فیصلوں سے اجتناب کرکے اتفاق اور اتحاد کی فضاء کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا سے محفوظ اور عبادات سے بھرپور رمضان کیلئے اقدامات کرے گی۔ تمام مسالک کے جید علماء اور دینی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ حکومت مساجد کی آبادی، رمضان المبارک کے روحانی ماحول اور نمازیوں کی زندگی اور صحت سب کو اہمیت دے رہی ہے۔ اجلاس صوبائی گورنرز اور صدر آزاد کشمیر کے موجودگی میں وڈیو لنک پر ہو گا۔ اجلاس کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کریں گے۔ اس اجلاس میں وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، ڈاکٹر ظفر مرزا اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل صدر پاکستان کی معاونت کریں گے