- الإعلانات -

بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو احتیاطی اقدامات کے ساتھ وطن واپس لایا جائے گا،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو احتیاطی اقدامات کے ساتھ وطن واپس لایا جائے گا۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے جو پروازوں کی بندش کی وجہ سے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان پاکستانیوں کو وطن واپس لا رہی ہے