- الإعلانات -

حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احساس پروگرام دیا ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احساس پروگرام دیا ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں غریب ترین افراد کی امداد کے لئے سب سے بڑا اور تیز ترین احساس پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے پاک، کمپیوٹرائزڈ اور میرٹ پر مبنی اس نظام کے ذریعے حکومت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کرے گی