- الإعلانات -

وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ کی استعداد کارروزانہ10ہزارتک بڑھانے کااعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب بہت جلد 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا، 8نئی لیبزبنانے کا کام آخری مراحل میں ہے ،پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 4500بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کردیئے ہیں،فیلڈ ہسپتال لاہور،راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا اوردیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں،فیلڈہسپتالوں میں بستروں کی تعداد10 ہزار تک بڑھا سکتے ہیں  انہوں نے کہاکہ کورونا سے بچائو  کےلئے لاک ڈائون کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،پنجاب میں ایس او پیزکے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری اوپن کر رہے ہیں ،سکولوں اور سڑکوں کی تعمیر کو پہلے مرحلے میں مشروط طور پر کھولا جائے گا۔