- الإعلانات -

لاک ڈاون میں توسیع لیکن کون کون لوگ اپنا کاروبار کھول سکتے ہیں؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

 حکومت نے ہنر سے متعلق تجارت اور کاروبار کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ درزی، پلمبر، الیکٹریشن، مکینک اور حجام دکانیں کھول سکیں گے۔اس کے علاوہ تعمیرات سے منسلک شعبے بھی کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فلائٹ آپریشن، پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات بند رہیں گے۔ حماد اظہر کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کیمکلز پلانٹ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرامز، سیمنٹ پلانٹ، مائنز اور منرل، لانڈریز سروس، نرسریاں، آلات بنانے والے یونٹ اور شیشہ بنانے والی صعنتوں کو کھولا جائے گا۔ یہ سب صعنتیں حفاظتی تدابیرکے ساتھ کھولی جائیں گی۔