- الإعلانات -

خان زمان سرور نے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں 50 لاکھ روپے عطیہ دیا

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بزنس مین خان زمان سرور نے وزیراعظم عمران خان کی فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلہ میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لیے اپنی طرف سے 50 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ چیمبر آف کامرس ابوظہبی کے بورڈ ممبر اور الابراہیمی گروپ آف ریسٹورنٹس کے چیئرمین خان زمان سرور نے کہا ہے کہ وہ مشکل کی ہر گھڑی میں وطن اور اہل وطن کے ساتھ ہیں اور وہ حسب سابق ملک و قوم کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرتے رہیں گے۔