- الإعلانات -

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی،نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر افضل قریشی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

جج محمد بشیر نے کہاکہ تبسم اسحاق ڈار کی گھر نیلامی کیخلاف درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، ہائیکورٹ نے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا ، ہائیکورٹ سے ریکارڈ واپس آنے پر ہی ریفرنس پر مزید کارروائی ہو گی ، عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 20مئی تک ملتوی کردی۔