- الإعلانات -

سعودی عرب میں پھنسے 251 عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری مل گئی

حکومت پاکستان کی جانب سے سفیر راجہ علی اعجاز اور قونصل جنرل نے ان پروازوں کے انتظام میں تعاون کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی حکومت اور وزارت حج و عمرہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں ٹھہرنے کے دوران پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر وزارت حج و عمرہ کی تعریف بھی کی۔ سعودی حکومت نے تمام مسافروں کے  لئے نہ صرف ٹھہرنے کا بندوبست کیا، بلکہ انکو  کو طبی امداد بھی فراہم کی اور انکے عمرہ ویزا میں بھی توسیع کی جو اس صورتحال کی وجہ سے ختم ہوگئی۔ انھوں نے سعودی سول ایوی ایشن اور سعودی ائر لائن کا بھی شکریہ ادا کیا  اس سلسلے کی دوسری پرواز  بقیہ  مسافروں کو لے کر ملتان کے لئے روانہ ہوگی۔ ان پروازوں کا اہتمام سعودی وزارت حج و عمرہ کے خصوصی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔عمرہ زائرین کے لئے کی جانے والی یہ غیر معمولی دیکھ بھال دونوں ممالک کے مابین بہترین برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔