- الإعلانات -

کرپشن کے سنگین الزامات پر ہٹائے گئے سابق وزیر کی 361 دن بعد واپسی، عمران خان نے تبدیلی کی "شاندار” مثال قائم کردی

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی نے بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے بعد عامر کیانی کو بہت جلد اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ملاقات میں کوروناکی صورتحال میں پارٹی کومتحرک کرنےپربات چیت ہوئی اور کوروناریلیف ٹائیگرفورس کےکام کےطریقے کار کےمختلف آپشن زیربحث آئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےعامرکیانی کوسیاسی حکمت عملی اورپارٹی سےمتعلق بھی اہم ٹاسک سونپ دیا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر برائے قومی صحت عامر کیانی کو 19 اپریل 2019 کو مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات پر وفاقی کابینہ سے فارغ کیا گیا تھا۔ جب عامر کیانی وزیر تھے اس وقت ادویات کی قیمتوں میں اچانک 300 سے 400 فیصد تک اضافہ ہوا تھا۔