- الإعلانات -

ڈینگی کے تدارک کیلئے بروقت اور مناسب انتظامات اوراقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے بروقت اور مناسب انتظامات اوراقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، اسلام آباد راولپنڈی اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انسداد ڈینگی کیلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس مٰیں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر تنویر قریشی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ڈینگی کی وباء شروع ہونے سے پہلے اس کے تدارک کیلئے جامع منصوبہ بندی کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس کے دوران ڈینگی کی وباء کو کنٹرول کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے بروقت اور مناسب انتظامات اور اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر ظفر مرازا نے کہا کہ ڈینگی کے تدراک کیلے اسلام آباد۔راولپنڈی کے ہسپتالوں اور وزارت صحت اور اس کے ذیلی اداروں سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر موثر اقدامات کو یقینی بنائیںگے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں43000 گھروں کا سروے کیا گیا ہے اور ان گھروں میںعوامی آگاہی کیلئے لٹریچر بھی فراہم کیا گیا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ جامع منصوبے کے تحت آنے والے دنوں میں لاروا کو ختم کرنے والی ادویات اور مچھر مار اسپرے کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے تدراک کیلے بروقت اور ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظتکے لئے حکومت پر عزم ہے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ ملکر مربوط حکمت عملی کے ساتھ ڈینگی کے تدارک کے لئے کام کریں گے اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے بھر پور عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی