- الإعلانات -

وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات سے متعلق عوام کو آگاہ رکھنے کے لئے یوٹیوب چینل قائم

 وزیراعظم آفس نے وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات سے متعلق عوام کو آگاہ رکھنے کے لئے یوٹیوب چینل قائم کر دیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے ایک ٹویٹ کے مطابق یوٹیوب چینل کے قیام کا مقصد عوام تک رسائی اور وزیراعظم کا پیغام پہنچانا ہے۔ یوٹیوب چینل پر وزیراعظم کی تمام تقاریر اردو اور انگریزی ترجمے کے ساتھ دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کی مصروفیات کے حوالے سے تازہ ترین معلومات بھی میسر ہوں گی۔ اس یو ٹیوب چینل کا لنک www.youtube.com/primeministersofficepakistan ہے

https://www.youtube.com/primeministersofficepakistan