- الإعلانات -

لوگوں نے وائرس سے بچائو کے لئے سماجی فاصلوں سمیت احتیاطی تدایبر پر مؤثر طریقے سے عمل کیا ہے جس کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت کم ہے، اس کامیابی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت نے جزوی لاک ڈائون میں جو کمی کا فیصلہ کیا ہے وہ اپنی جگہ پر اہم ہے تاہم عوام کورونا وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدایبر پر عمل جاری رکھے۔ بدھ کو ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ لوگوں نے وائرس سے بچائو کے لئے سماجی فاصلوں سمیت احتیاطی تدایبر پر مؤثر طریقے سے عمل کیا ہے جس کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے جو کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت نے جزوی لاک ڈائون میں کچھ کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ اپنی جگہ پر اہم ہے تاہم جن احتیاطی تدابیر پر عوام عمل پیرا ہیں اس میں کمی اور نرمی نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر سے غیر ضروری طورپر باہر نہ نکلیں تا آپ اور آپ کے گھر والوں کی زندگی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فیصلہ کریں گیں کہ کب تک ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے چہرے کو ہاتھ نہ لگانا اور ماسک پہننا ضروری ہے۔ پاکستانی باخوبی واقف ہیں کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے احتیاط کس طرح کرنی ہے