- الإعلانات -

نوجوان کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں، اب تک مختلف شعبو ںسے تعلق رکھنے والے 9لاکھ سے زائد افراد نے اس فورس کے لئے رجسٹریشن کرائی ہے اور اس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں، اب تک مختلف شعبو ںسے تعلق رکھنے والے 9لاکھ سے زائد افراد نے اس فورس کے لئے رجسٹریشن کرائی ہے اور اس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں اب تک 9 لاکھ 43ہزار 473 رضاکاروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ ان میں سے پنجاب سے 6 لاکھ 19 ہزار 809، سندھ سے ایک لاکھ 44 ہزار 474، خیبر پختونخوا سے ایک لاکھ 34 ہزار 637، بلوچستان سے 13 ہزار 907، اسلام آباد سے 13 ہزار 795، گلگت بلتستان سے 5 ہزار 686 اور آزاد کشمیر سے 11 ہزار 298 رضاکاروں نے رجسٹریشن کرائی ہے