- الإعلانات -

پی ٹی وی پر ٹیلی ایجوکیشن ٹرانسمیشن شروع کرنے کے اقدام کی تعریف، اب ہر بچہ اس نوول پروگرام کے ذریعہ تعلیم حاصل کرے گا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کو پاکستان ٹیلی وژن چینل پر ٹیلی ایجوکیشن ٹرانسمیشن شروع کرنے کے وزیراعظم کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہر بچہ اس نوول پروگرام کے ذریعہ تعلیم حاصل کرے گا، نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوںکے بچے کوئی پیسہ خرچ کئے بغیر معیاری تعلیم حا صل کر سکیں گے کیونکہ یہ سب کے لئے مفت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کئی دیہی علاقوں میں ٹرانسپورٹیشن اور سکولوں کی عدم دسیتابی کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہے علاوہ ازیں کووڈ۔19کے پھیلائو کی وجہ سے تعلیمی اداروںکی بندش سے غریب بچوں کا تعلیمی عمل رک گیا تھا ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرانسمیشن صبح آٹھ بجے سے لیکر شام چھ بجے تک جاری رہے گی اور جماعت اول سے بارھویں جماعت تک کے طلباء کو گھروں پر پڑھایا جائے گا جبکہ تفصیلی ٹائم ٹیبل پہلے ہی دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے بچوں کی تعلیم کے لئے سرکاری اورغیر سرکاری اداروںکے تعاون سے ایک مناسب میکنزم تیار کیا گیا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے موبائل یا انٹرنیٹ سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے چینل کی ویب سائٹ ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہے