- الإعلانات -

کورونا وباء کی وجہ سے رواں سال پاکستانی برآمدات میں 3 ارب ڈالر تک کی کمی متوقع ہے، کاروباری طبقہ کے قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کے معاملہ پر سٹیٹ بینک سے بات چیت جاری ہے مشیر تجارت عبد الرزاق دائود کی میڈیا سے گفتگو

 وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے رواں سال پاکستانی برآمدات میں 3 ارب ڈالر تک کی کمی متوقع ہے، رواں ماہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں برآمدات 70 فیصد تک گر گئی ہیں۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث پاکستان کے معاشی حالات کافی نازک ہیں، اس حوالہ سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے بھی پیشنگوئی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ کے قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کے معاملہ پر سٹیٹ بینک سے بات چیت جاری ہے