- الإعلانات -

کے پی: لاک ڈائون میں30 اپریل تک توسیع، اعلامیہ جاری

اعلامیے کے مطابق صوبے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بدستور 31 مئی تک بند رہیں گے۔اس کے علاوہ 31 مئی تک تمام امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ سیاسی، مذہبی، سماجی او رسرکاری اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کی سرکاری دفاتر میں عمررسیدہ ملازمین عید تک چھٹی پر ہوں گے، صرف ضروری سرکاری محکمے70 فیصد سٹاف کم کر کے کھلے رہیں گے۔مزید برآں صوبہ بھر میں گروسری اوردوائی کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ سرکاری چھٹیوں میں بھی 30 اپریل تک اضافہ کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پرپابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہوٹل،مارکیٹس اوربازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں جاری لاک ڈائون میں مزید دو ہفتے توسیع کا اعلان کیا تھا۔