- الإعلانات -

انتظار کی گھڑیاں ختم،ندیم افضل چن کا مختارا سامنے آگیا

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کی گزشتہ دنوں لیک ہونے والی آڈیو کال نے سوشل میڈ یا صارفین کی توجہ حاصل کی تھی ،آڈیو کال میں ندیم افضل چن نے جس طرح مختارے کو کورونا وائرس سے ڈرایا اس پر لوگوں نے خوب بحث کی تاہم اس حوالے سے ندیم افضل چن نے خود میڈ یا پر آ کر بتا یا کہ وہ اپنے دوست کو مقامی انداز میں کورونا وائر س سے ڈرا رہے تھے تاکہ وہ گھر میں محفوظ طریقے سے بیٹھ جائے ۔ندیم افضل کے ساتھ فون پر بات کرنے والا مختارا بھی منظرعام پر آگیا ۔مختار حسین باجوہ عرف مختارے کا کہنا تھا کہ اس آڈیو کے لیک ہونے پر بہت غصہ آیاتاہم بعد میں ہم سب نے اس انجوائے کیا ۔انہوں نے کہا تحقیق کر رہے ہیں کو کس نے لیک کی ،ابھی تک نہیں پتہ۔