- الإعلانات -

احساس کفالت ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت فیصل آباد کی67629رجسٹرڈخواتین میں 12000روپے فی کس کے حساب سے امدادی رقوم کی تقسیم جاری

 احساس کفالت ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت فیصل آباد کی67629 رجسٹرڈخواتین میں 12000روپے فی کس کے حساب سے امدادی رقوم کی تقسیم جاری ہے جبکہ اب تک 18کیش ڈسٹری بیوشن سنٹرز کے ذریعے 58700سے زیادہ خواتین میں 70کروڑروپے سے زیادہ کی رقم تقسیم کردی گئی ہے نیز کورونا لاک ڈاو¿ن سے متاثرہ مستحق خواتین کو بلاامتیاز مالی امداد دے کر شفافیت کی نئی مثال بھی قائم کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی نے جمعرات کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایاکہ پہلے سے رجسٹرڈ مستحق خواتین میں احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کرنے کےلئے فیصل آباد میں 18کیش ڈسٹری بیوشن سنٹرز گورنمنٹ نیو ماڈل گرلز ہائی سکول غلام محمد آبادنزد نادرہ آفس،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نشاط آباد ،فیصل آباد سٹی بی آئی ایس پی،ای کے پی آفس، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر239ر ب اڈا خانوآنہ ستیانہ رودڈ فیصل آباد،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 248ر ب دالووال ،گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول جھنگ روڈفیصل آباد ،گورنمنٹ ایم سی ہائی گرلزسکول جناح کالونی فیصل آباد ،گورنمنٹ ہائی سکول 214ر ب ڈھڈی والا سٹاپ جڑنوالہ روڈ، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کچہری روڈ جڑانوالا، ویمن ڈگری کالج سٹیڈیم روڈ جڑانوالا،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بار بوائز اڈا چوک کھرڑیانوالہ ،گورنمنٹ ڈگری کالج فا رویمن ماموںکانجن،سپورٹ کمپلیکس تاندلیانوالہ، گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز نزد بس سٹینڈ سمندری،گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن سمندری،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چک جھمرہ اور گورنمنٹ کالج فار بوائزسالا ر والا فیصل ۱ٓباد میں کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ ان سنٹرز پر پہلے روز6847،دوسرے روز11313،تیسرے روز 12107 خواتین،چوتھے روز7313 ، پانچویں روز 8739، چھٹے روز6287جبکہ ساتویں روز 6125خواتین میں 70کروڑ 47لاکھ 72ہزارروپے کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے جبکہ پہلے مرحلہ کی رجسٹرڈ شدہ باقی مستحق خواتین میں انتہائی شفافیت کے ساتھ مالی امداد کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ احساس پروگرام کے تحت نامزد کردہ سنٹرز پر خواتین کے بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات سمیت پینے کے پانی،واش روم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تمام سنٹرز پر رجسٹرڈ خواتین کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد انہیں مختصر وقت میں امداد کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران سنٹرز پر تمام تر انتظامات کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سینٹرزپر انسداد کورونا وائرس اقدامات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر خواتین کو کم ازکم ایک میٹر کے فاصلے پرکرسیوں پر بٹھایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر پنجاب پولیس،پاک آرمی اوررینجرز کے دستے بھی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔دریں اثناءوفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے بھی اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا لاک ڈاﺅن سے متاثرہ مستحق افراد کو بلا امتیاز امداد دیکر شفافیت کی مثال قائم کردی ہے اورگزشتہ جمعرات کے روز سے وعدہ کے مطابق بغیر سفارش کے مستحقین میں12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے نقدامداد کی تقسیم کا عمل جاری ہے اور روزانہ ہزاروں مستحقین میں کروڑوں روپے کی رقوم تقسیم کی جاری ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ رقوم کی بروقت اور جلد تقسیم کیلئے فیصل ۱ٓباد سٹی اور فیصل ۱ٓباد صدر میں 9 ، جڑانوالہ میں 3 ، تاندلیانوالہ میں 2 ، سمندری میں 2 ،چک جھمرہ میں 2 کیش ڈسٹری بیوشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جو روزانہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا بھر کے 220سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جبکہ وزیراعظم مدینہ کی جس ریاست کی بات کرتے ہیںان کی جانب سفر کا سلسلہ جاری ہے اور مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے لاک ڈاﺅن مجبوری تھی لیکن اس کے ساتھ معاشی اثرات بھی جڑے ہیںجس سے عام آدمی اور دیہاڑی دار طبقہ اپنا روزگار کماتے تھے جو بری طرح متاثر ہوا ہے لیکن حکومت انہیں ۱ٓزمائش کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میںفیصل ۱ٓباد میں67ہزارسے زائد خاندانوں کو رقوم کی ادائیگی کی جائے گی اورآئندہ آنے والے دنوں میں نئے رجسٹر ہونے والے لوگوں کو اس پرگرام میں شامل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس رقم پر کوئی سفارش ،کٹوٹی یا کمیشن نہیں لیا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ دی جانے والی یہ امداد ان افراد کےلئے ہے جن کے معاشی حالات کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنے گھر والوں کےلئے راشن خرید سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام انتہائی ضرورت مندوں کےلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مستحق افرادموبائل فون میسیج میں اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر8171 پربھیج کر اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا سکتے ہیں