- الإعلانات -

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لئے ساڑھے 9 لاکھ افراد نے اپنی رجسٹریشن کرا لی

 پاکستان سیٹیزن پورٹل (پی سی پی) پر وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لئے ساڑھے 9 لاکھ افراد نے اپنی رجسٹریشن کرا لی ہے، یہ فورس کرونا وائرس بحران کے دوران ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں کے لئے بنائی گئی ہے۔کورونا ریلیف فورس کے ویب پورٹل کے مطابق ان رضاکاروں میں سے 6 لاکھ20 ہزار پنجاب، ایک لاکھ 40 ہزار سندھ، ایک لاکھ 30 ہزار خیبر پختونخوا سے ہیں۔ اسلام آباد، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے 45 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔اس فورس کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 اپریل تھی جس میں توسیع کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رجسٹریشن کاکام مکمل ہونے کے ان رضاکاروں کی تفصیلات پاکستان سٹیزن پورٹل پر آویزاں کر دی جائیں گی۔یہ فہرست متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہوں گی جو ان سے بوقت ضرورت کام لے سکیں گے۔اس کے لئے وہ ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں بنائیں گے جن کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔یہ فورس مستحق افراد کی نشاندہی اور ان میں راشن کی تقسیم کا کام سرانجام دیں گے۔ان کے لئے باقاعدہ ضابطہ اخلاق بھی تشکیل دیا گیا ہے۔اس کی خلاف ورزی کرنے والے رضاکار کو فورس سے نکال دیا جائے گا۔