- الإعلانات -

عوام سماجی رابطوں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر آنے سے گریز کریں،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عوام سماجی رابطوں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر آنے سے گریز کریں ، اپنے ٹویٹر پیغام میں اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے کوئٹہ کے علاوہ ضلع جعفر آباد سے بھی کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،عوام ماسک کا ضرور استعمال کریں،انہوں نے کہاکہ جعفرآباد میں متاثرہ افراد کے ٹیسٹ نمونے لیکر کوئٹہ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجا گئے ہیں، متاثرہ خاندان کے افراد دبئی سے آئے تھے ۔جعفرآباد سمیت نصیرآباد ڈویژن میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو مزید موثر بنایا جائے گا