- الإعلانات -

وزیراعظم عمران خان کو محمود علی قصوری ٹرسٹ کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے دو کروڑ روپے کا چیک پیش

 وزیراعظم عمران خان سے محمود علی قصوری ٹرسٹ کے وائس چیرمین ناصر محمود قصوری نے ملاقات کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ناصر محمود قصوری نے وزیراعظم کو محمود علی قصوری ٹرسٹ کی جانب سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے دو کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ ناصر محمود قصوری نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ محمود علی قصوری ٹرسٹ، اخوت فاﺅنڈیشن اور راولپنڈی و اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے کورونا متاثرین کی دیکھ بھال کے لئے بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں مزید مالی معاونت فراہم کی جائے گی