- الإعلانات -

احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ لوگوں تک کیش پہنچایا جائے گا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں تک کیش پہنچایا جائے گا، عوامی سہولت کیلیے کیش سنٹرز پر بائیو میٹرک مشینوں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں احساس کیش پروگرام سنٹر جی ٹین فور کا اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے احساس کیش سنٹر پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کو سینٹر پر پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے عوام سے بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے کیش سنٹر پر بائیو میٹرک مشینوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ لوگوں میں رقم تقسیم کیلئے انتظامات کر رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں تک کیش پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں ،پاکستان کے کمزور طبقے کا تحفظ کریں گے،کورونا کے روک تھام کیلئے مربوط انداز میں فیصلے لیے ہے