- الإعلانات -

وزیرِ اعظم عمران خان کی وفاقی وزیر سید فخر امام کو ہدایت

وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ صورتحال خصوصاً ماہ رمضان کے پیش نظر گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر گہری نظر رکھی جائے تاکہ بر وقت فیصلے لیے جا سکیں اور ملک کے کسی حصے میں خوراک کی کمی درپیش نہ ہو۔ان خیالا ت انہوں نے جمعرات کو وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام سے ملا قات کے دوران کیا۔ملاقات میں گندم کی سمگلنگ کی روک تھام، ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات اورآئندہ سال معیاری گندم کی پیداوار حاصل کرنے کے لیے بہتر بیج کے استعمال کے حوالے سے تجاویز پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرٹڈی دل کے خاتمے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر بھی وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سمگلنگ خصوصاً گندم و دیگر اشیائے خوردونوش کی سمگلنگ کی موثر روک تھام کے لئے پرعزم ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے تدارک کے لئے حکومت کی جانب سے آرڈیننس متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ ایسی کارروائیوں میں ملوث عناصر اور افراد کے خلاف سخت قانون کا اطلاق یقینی بنایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال خصوصاً ماہ رمضان کے پیش نظر گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر گہری نظر رکھی جائے تاکہ بر وقت فیصلے لیے جا سکیں اور ملک کے کسی حصے میں خوراک کی کمی درپیش نہ ہو۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماضی میں زرعی شعبے کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کے فروغ کے لئے دوست ملک چین کے تجربات سے استفادہ کر رہی ہے تاکہ زرعی شعبے کو فروغ دیا جا سکے