- الإعلانات -

کورونا وائرس،آئی ایم ایف نے پاکستان کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ،ایک ارب 38 کروڑڈالرکےریلیف پیکیج کی منظوری

عالمی مالیاتی ادارے "آئی ایم ایف” نے پاکستان کیلئےایک ارب 38 کروڑڈالرکےریلیف پیکیج کی منظوری دیتے ہوئےاعتراف کیاہےکہ حکومت پاکستان نےکوروناوائرس کاپھیلاؤروکنےکیلئےتیزی سےاقدامات کیےہیں تاہم  کوروناکےپاکستانی معیشت پرانتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں ، پاکستان ریلیف فنڈزکورونا کےاثرات سےنمٹنے کیلئے استعمال کرسکےگا،آئی ایم ایف کی مالی سپورٹ سےپاکستان کو زرمبادلہ ذخائرمیں کمی پرقابوپانےمیں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے ہونے والے اجلاس میں  پاکستان کیلئےایک ارب 38 کروڑڈالرکےریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے ،اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کیلیے منجمد کردیے ہیں۔عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق  آئی ایم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کےباعث پاکستان کی معیشت شدید متاثر ہورہی ہےاورمعاشی غیریقینی بڑھتی جارہی ہے،پاکستان کو کورونا سےنمٹنےکےلیےبیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف کی جانب سےپاکستان کوملنےوالی سپورٹ زرمبادلہ کےذخائرکوبہترکرےگی جبکہ اس ریلیف پیکیج سےبجٹ کی ضروریات کوپورا کیا جاسکےگا۔آئی ایم ایف کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نےصحت عامہ پراخراجات بڑھانےکااعلان کیا ہے،پاکستان یہ فنڈزکورونا کےاثرات سےنمٹنے کیلئے استعمال کرسکےگا،پاکستان کوفنڈزریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں جاری ہونگے اور پاکستان توازن ادائیگی کیلئےہنگامی ضروریات پوری کرسکےگا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سےمعاشی صورت حال انتہائی غیر یقینی کا شکارہے،مالی سپورٹ سےزرمبادلہ ذخائرمیں کمی پرقابوپانےمیں مدد ملےگی۔اعلامیہ میں کہا گیاہےکہ آئی ایم ایف پاکستان کےساتھ قریبی رابطےمیں ہے،