- الإعلانات -

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات میں کمی کے حوالے سے قطر کے وزیر برائے افرادی قوت سے رابطہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات میں کمی کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے بعد قطر کے وزیر برائے افرادی قوت سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے قطری کمپنیوں سے پاکستانی ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ روکنے کی درخواست بھی کی۔ زلفی بخاری نے اب تک برطرف پاکستانیوں کو واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ زلفی بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں کو بقایا جات کی ادائیگی اور سفری اخراجات کی ادائیگی کا پابند بنایا جائے۔ دونوں وزراءنے ملازمین کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات پر اتفاق کیا۔ قطری وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی ملازمین کو تحفظ دینے کے لئے اقدامات کرے گا۔ زلفی بخاری نے مشکل وقت میں تعاون فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا