- الإعلانات -

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کے خلاف عالمی ریسرچ کے لئے تعاون میں اضافہ کر رہا ہے اور کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا پہلا مرحلہ شرو ع کرے گا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے سائنسدان مہلک وائرس کے خاتمہ کی جدوجہد میں میں مصروف ہیں،چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کورونا وائرس سے متعلق 66 عالمی تحقیق میں بھرپور حصہ لے رہا ہے جو تین مختلف اپروچ پر مبنی ہے جس میں ری پرپسڈ ڈرگس،اینٹی باڈیز اور ویکسین شامل ہیں ، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کووڈ۔19کی عالمی وباءکے باعث شرح اموات میں کمی کے لئے عالمی کوششوںمیں پاکستان کا یہ پہلا اقدام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیسٹنگ کٹس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،ڈریپ حکام اس کی سختی سے چیکنگ کریں گے ،انہوںنے کہا جلد ہی پاکستان کوروناوائرس کو شکست دینے والے ممالک فہرست میں شامل ہوگا۔ انہوں کہا کہ عالمی وباءکے خلاف ہم نے اپنے طبی نظام کی صلاحیت میںاضافہ کیا ہے اور اب ملکی طور وینٹی لیٹرزکی تیاری شروع کردیں گے انہوں نے کہا کہ مہلک وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،سماجی فاصلہ رکھیںاور گھروں پر وقت گزاریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی سائنسدان اور انجینئرز ہمارے ساتھ ہیں اور ڈاکٹر عطا الرحمٰن کی زیر قیادت ایک ٹیم بھی کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کررہی ہے