- الإعلانات -

وازرےاعلیٰ کی زیرصدارت شیخوپورہ اور نارووال میں اجلاس، کورونا وباءکی روک تھام کے اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے جمعہ کو شیخوپورہ میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سینٹر کا دورہ کیا اور گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائیر سیکنڈری سکول میں مالی امداد تقسیم کرنے کے مرکز کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر پر مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور مستحق خواتین میںمالی امداد کی رقم بھی تقسیم کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق خواتین سے سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ، خواتین نے سینٹر میں مہیا کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر میں مستحق خواتین کیلئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر میں موجود خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر میں آنے والی خواتین کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ویٹنگ ایریا میں موجود خواتین کو بھی ایس او پیز کے مطابق ایک دوسرے سے فاصلے پر بٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کمزور طبقے کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے رہے ہیں۔ 12 ہزار روپے کی مالی امداد آپ پر احسان نہیں بلکہ آپ کا حق ہے اور تحریک انصاف کی حکومت مستحق خاندانوں کو انتہائی شفاف طریقے سے ان کا حق دے رہی ہے۔ ضلع شیخوپورہ میں مستحق افراد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت تقریباً 30 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔شیخوپورہ میں 50 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ سینٹر میں آنے والی ایک خاتون کی درخواست پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو ان کے علاج معالجے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزےراعلیٰ عثما ن بزدار کی زیرصدارت شیخوپورہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کی وباءسے نمٹنے کے اقدامات ، انسداد ڈینگی، گندم خریداری مہم، صفائی کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیاسی و انتظامی ٹیم کو مزید متحرک انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں عوام کو کسی صورت حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔منتخب نمائندے اور انتظامی افسران متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔یہ وقت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ انسداد ڈینگی، گندم خریداری مہم اور صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شیخوپورہ میں گندم خریداری مہم کا آغاز 20 اپریل سے ہوگا۔ شیخوپورہ میں گندم کی خریداری کیلئے 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ گندم خریداری کیلئے گرداوری کی شرط ختم کردی گئی ہے اور کاشتکاروں سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گندم خریدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ شیخوپورہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 ہے جن میں زیادہ تر ٹریول ہسٹری رکھتے ہیں۔ شیخوپورہ میں 45 مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر شیخوپورہ میں فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔ شیخوپورہ کی مارکیٹوں اور بازاروں میں مسٹ کوئین گاڑی کے ذریعے جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام اور چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کے ذریعے ایس ایم ایس کے ذریعے مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی مالی امداد شفاف انداز سے دی جا رہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) راحت امان اللہ کی جانب سے لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ صوبائی وزراءڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، میاں خالد محمود، اراکین اسمبلی، کمشنر لاہور ڈویژن اور ضلعی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے شیخوپورہ کے بعد نارووال کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے مرکز کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نارووال میں قائم مرکز میں مستحقین میں رقوم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور مستحقین میں 12 ہزار روپے کی مالی امداد تقسیم کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ لاکھوں افراد کو انتہائی شفاف طریقے سے 12 ہزار روپے کی مالی امداد کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے۔احساس کفالت پروگرام کو ایک تحریک کی شکل میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ نارووال میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کیلئے 6 مرکز قائم کئے گئے ہیں اور ان مراکز پر مستحق افراد کیلئے 25 کاﺅنٹرز بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نارووال میں احساس کفالت پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت مالی امداد کی تقسیم کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ مالی امداد کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مالی امداد کے مرکز میں مستحق خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کو کسی قسم کی مشکل تو نہیں؟ اگر کوئی مشکل ہے تو بتائیں، میں آپ کیلئے آیا ہوں ۔ خواتین نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے، انتظامات بہترین ہیں۔آپ کا بہت شکریہ، ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آ رہی۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے بھی مستحق افراد کو مالی امداد کی رقم دی