- الإعلانات -

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک41 لاکھ 40 ہزار افراد میں 49 ارب 68کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے

 احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 9 دن میں 41 لاکھ 40 ہزار افراد میں 49 ارب 68کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں 16، پنجاب میں 19 کے پی کے میں 10 ارب سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے جبکہ بلوچستان میں 1 ارب 46 کروڑ اور آزاد کشمیر میں72 کروڑ اور گلگت بلتستان میں 23 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے اور اسلام آباد میں 9 کروڑ سے زائد رقم مستحقین میں تقسیم کی گئی۔پروگرام کے تحت انتہائی شفاف انداز میں مستحقین تک امدادی رقم پہنچائی جارہی ہے