- الإعلانات -

جی 20 ممالک نے قرضوں میں ریلیف کے منصوبہ میں پاکستان کو شامل کیا ہے، وزیر مملکت انسدادمنشیات و سیفران شہریار خان آفریدی

 وزیر مملکت انسدادمنشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک نے قرضوں میںریلیف کے منصوبہ میں ترقی پذیر ممالک سمیت پاکستان کو شامل کیا ہے، ماہرین نے کہا ہے کہ اس منصوبہ سے آئندہ مالی سال 2021ء کے دوران پاکستان کو 12.73 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کی ادائیگی میںمددملے گی۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کااس سے کورونا کی صورتحال کے بعد معیشت کو سہارا ملے گا شکریہ وزیراعظم کا جنہوں نے نئی طاقت اور ویزن کے ساتھ پاکستان کا بیانیہ قرضوں میں ریلیف کے منصوبہ میںشامل کروایا