- الإعلانات -

وزیراعظم عمران خان کی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات

 وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ علماءکرام کی مشاورت اور رہنمائی میں رمضان المبارک کے لئے حفاظتی تدابیر پر مبنی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق یہ ہدایت انہوں نے وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے گفتگو کرتے ہوئے دی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علماءو مشائخ کے ساتھ صدر مملکت کی زیر صدارت کل ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے علماءکرام سے خود بھی ملاقات کریں گے