- الإعلانات -

امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کردیا

برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ دوست ہی مشکل وقت میں کام آتا ہے، ہمیں اپنے رویوں اور برتاو میں تبدیلی لانا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا وائرس کے بحران سے نکلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔