- الإعلانات -

سول ایوی ایشن نے فضائی آپریشن 30اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کردیا

کورونا وائرس کا پھیلاوروکنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی اور علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور 30اپریل تک تمام فضائی آپریشن بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے سول ایوی ایشن نے فلائٹ آپریشن میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ ناٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی اور علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی ہے اور اب 30اپریل رات 11بج کر 59 منٹ تک فلائٹس بند رہیں گی۔البتہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ خصوصی اجازت کی حامل ریلیف پروازوں اور کارگو طیاروں کو چلانے کی اجازت ہو گی اور ناٹم سے متعلق تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔