- الإعلانات -

بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں کیسی سہولیات ملنی چاہئیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دے دیا، بڑی مشکل حل کردی

عدالت نے کہا ہے کہ مسافروں کو وہی سہولیات دی جائیں جو مہنگے ہوٹلز میں قائم قرنطینہ میں دی جاتی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ  سرکاری قرنطینہ میں مسافروں کو  تمام  سہولیات دی جائیں اور قرنطینہ  میں  مسافروں  کو بنیادی آئینی حقوق سے محروم نہ رکھا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  مسافروں کیلئے حکومت کو 6 نکاتی ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہر مسافر کو پاکستان واپسی پر قرنطینہ کے تمام آپشن بتا کر مرضی کی جگہ پر ٹھہرایا جائے، مسافروں کے اہلخانہ کو مکمل معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، مسافروں  سے متعلق  منفی تاثر ختم کرنے کیلئے  حکومت اقدامات کرے، ڈی سی اسلام آباد حاجی کیمپ میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کرنے کیلئے   نمائندہ مقرر کریں، حاجی کیمپ کے قرنطینہ سنٹر میں تمام بنیادی حقوق اور سہولیات یقینی بنائی جائیں۔