- الإعلانات -

بین الاقوامی اور علاقائی فلائٹ آپریشن کی معطلی کے احکامات میں 30اپریل کی رات 12 بجے تک توسیع

حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق بین الاقوامی اور علاقائی فلائٹ آپریشن کی معطلی کے احکامات میں جمعرات 30 اپریل کی رات 12 بجے تک توسیع کر دی گئی۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کے مطابق گزشتہ احکامات میں بین الاقوامی اور علاقائی پروازوں کی معطلی کی بقیہ دفعات میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے