- الإعلانات -

پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسودا کونینوری کا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین علی سلیمان حبیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین علی سلیمان حبیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کوجاپانی سفیر نے جاپان اور پاکستان کے مابین اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے اور تقویت دینے میں خاص طور پر آٹوموبائل صنعت میں مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سفیر نے علی سلیمان حبیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کے قیام کے ساتھ ساتھ جاپان اور پاکستان کے مابین ایک بہت ہی قریبی معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر مرحوم نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سفیر متسودا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم جاپان کا ایک عظیم اور دیرینہ دوست تھا