- الإعلانات -

وائرس سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیراشد ضروری ہے،شہری مقدس مہینے میں گھروں میں رہ کر عبادات کریں ،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی ضابطہ کی پابندی اورنظم وضبط کی تلقین اشد ضروری ہے۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گھروں میں رہ کرعبادات فرمائیں۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ صدر مملکت کا علما سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے۔رمضان المبارک میں کرونا وائرس کے پھیلائو  کو روکنے کیلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔ اس وبا کا احتیاط ہی سب سے موثر علاج ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کوروناکےخلاف جنگ اورقومی کاوشوں کوتقویت دینے میں علماکرام کاکردارنہایت اہم اورکلیدی ہے۔ مساجدکے منبرومحراب سے آنےوالی آوازکاعوام خصوصی احترام کرتے اور نہایت توجہ سے سنتے ہیں۔علماکرام شرعی احکامات کی پاسداری اورفرائض بجا لاتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیرکے ضمن میں بھی رہنمائی فرمائیں۔ معاون خصوصی نے کہاکہ وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی ضابطہ کی پابندی اورنظم وضبط کی تلقین اشد ضروری ہے۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گھروں میں رہ کرعبادات فرمائیں۔ ماہ صیام کی رحمتوں سے ہرگھرمنور ہوگا،رہنمااصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہرمسلمان گھرمیں رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی برکات و عنایات سمیٹے گا۔