- الإعلانات -

چیئر مین این ڈی ایم اے نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے لیے مئی کا مہینہ اہم قرار دے دیا

)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے لیے مئی کا مہینہ اہم ہے، اس مہینے میں کڑی نگاہ رکھنی ہوگی۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے انتظامات جاری ہیں، ملک بھر میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہزاروں بیڈز تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں میں ہوٹل بھی بک کروائے جاچکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت اور نجی سیکٹرکے پاس 4 ہزار وینٹی لیٹرز ہیں جن میں سے 1300 کے قریب وینٹی لینٹرز کورونا مریضوں کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔