- الإعلانات -

پیپلز پارٹی کی سیاست نے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ٹویٹ

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست نے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست کی سطح کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صوبے کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد سرکاری خزانہ سے جو معمولی امداد لوگوں کودی جا رہی ہے اس پر بھی بلاول کی بچپن کی تصویریں چسپاں ہیں۔کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ برطانیہ سے تعلیم یافتہ کسی لیڈر کا طرز عمل ہے