- الإعلانات -

حکومت کی جانب سے ٹیلی اسکول کے آغاز کے اقدام کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا ٹویٹ

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیلی اسکول کے آغاز کے اقدام کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کی کاوشوں کے نتیجہ میں لاکھوں بچے گھروں میں بیٹھ کر معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پیر کو شفقت محمود نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے اساتذہ اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ ملک میں موجودہ لاک ڈاو¿ن کی صورتحال کے دوران آن لائن سیکھنے کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی صورتحال میں طلبا کو اساتذہ کے ساتھ ملکر تعلیم فراہم کرنے کے نئے طریقوں پر عمل کرنا ہو گا۔ آن لائن کلاسوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کی مدد سے طلبہ اپنے اسباق پر نظر ثانی کرسکتے ہیں ، تعلیمی مشقیں کر سکتے ہیں ، مشکل موضوعات پر اضافی مواد تلاش کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے اساتذہ سے فوری رائے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اساتذہ سے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاو¿ن کے دور میں قابل اعتماد انٹرنیٹ رابطے کی مدد سے اپنی خدمات پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسوں کا بندوبست کرنے کے لئے بھی کوششیں کر رہا ہے لیکن ابھی تک یہ منصوبہ تکنیکی مسائل اور ملک کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی بہت زیادہ رسائی ہے اور ہم پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ طلباءکے ساتھ منسلک ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ رابطے کے امور کو بہتر بنانے کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔ تاہم وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے پارلیمانی سکریٹری وجیہہ اکرم نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ موجودہ کورونا وائرس صورتحال کے دوران حکومت طلبائ خصوصا دیہی اور دور دراز علاقوں میں تعلیم لانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے پڑے لیکن حکومت طلبا کی تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹیلی اسکول پروجیکٹ‘ طالب علموں کو گھروں میں رہ کر سیکھنے کا ایک اہم موقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران آن لائن تعلیم ہی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا واحد ذریعہ ہے اور دنیا کے بہت سے حصوں میں بھی اسی طرز عمل کو اپنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل میں ٹیلی اسکول منصوبہ کو مزید بہتر بنانے اور آن لائن تعلیم کے مواقعوں کو ملک کے تمام حصوں میں قابلے رسائی بنانے کے لئے اپنے تمام وسائل کو بھروئے کار لا رہی ہے