- الإعلانات -

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی پولیس شہداءکے لواحقین کیلئے امدادی چیک کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک وژن کے تحت ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ترقی کے اس سفر میں ہمیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے بلکہ تمام پاکستانیوں کو مل کر ترقی کے اس سفر میں اپنا کردارادا کرناہوگا، پولیس کے جوانوں کی جانب سے اپنی جانوں کے نذرانوں کے بدولت آج بلوچستان میں امن کی شمعیں روشن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس شہداءکے لواحقین کیلئے امدادی چیک اور راشن ایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے حوالے کرنے اور امداد چوک پر یوٹیلٹی اسٹور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پولیس شہداءکے لواحقین کیلئے امدادی چیک اور راشن ایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور ہمارے معاشرے میں پولیس کے جوانوں کی امن وامان کے قیام کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے۔پولیس کے جوانوں کی جانب سے اپنی جانوں کے نذرانوں کے بدولت آج بلوچستان میں امن کی شمعیں روشن ہیں۔ انہوں نے پولیس شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ان شہداءکے لواحقین کو یاد رکھنا ہے اور ان کی ہر حوالے سے مدد کرنی چاہیے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک وژن کے تحت ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور ترقی کے اس سفر میں ہمیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔ دریں اثناءکوئٹہ امداد چوک پر یوٹیلٹی اسٹور کی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ یہ عمران خان کا وژن ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے مناسب وکم قیمتوں پر بنیادی اشیاءضروریہ کو عوام تک پہنچایاجاسکے اس سلسلے میں نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں یونین کونسلز اور گلی کوچوں میں یوٹیلٹی اسٹورز کے افتتاح کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش ودیگر میسر آسکیں