- الإعلانات -

کرونا کی وجہ سے معاشی صوتحال کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے سالانہ بجٹ میں 31کروڑ روپے کی کمی کر دی گئی ہے، سپیکر چودھری پرویز الٰہی

پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس سپیکرچودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اسمبلی کے کمیٹی روم اے میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، فنانس کمیٹی کے ممبران رائے یاور کمال خاں،شجاعت نواز، میاں طارق عبداللہ، کاشف محمود، میاں شفیع محمداور رئیس نبیل احمدنے شرکت کی۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے مالی سال 2019-20 کے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات پیش کیے۔ سپیکر نے کمیٹی کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے COVID-19سے پیدا ہونے والی ملکی معاشی صورت حال کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے سالانہ بجٹ میں 31کروڑ روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت اور سیکرٹری خزانہ محمد عبداللہ خاں سنبل نے چودھری پرویز الٰہی کے پنجاب اسمبلی کے بجٹ میں کمی کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کرونا کے خلاف جہاد میں اراکین اسمبلی اوراسمبلی سٹاف کی طرف سے وزیر اعلٰی فنڈ کے لیے 3کروڑ روپے دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے مالی سال2020-21 کا2ارب 63کروڑ90لاکھ57ہزار روپے کابجٹ پیش کیا جسے فنانس کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سیکرٹری فنانس محمد عبداللہ خاں سنبل نے شرکت کی