- الإعلانات -

دنیا بھر میں پھنسے 6 ہزار 5 سو افراد کو 20 سے 28 اپریل تک وطن واپس لایا جائے گا,، سیّد ذوالفقار بخاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 20 سے 28 اپریل تک دنیا بھر میں پھنسے 6 ہزار 5 سو افراد کو وطن واپس لایا جائے گا۔ زلفی بخاری نے اپنے بیان میں سفر کرنے والے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ یہ غیر معمولی حالات ہیں، کسی بھی تکلیف سے بچنے کےلئے جہاز پر سوار ہونے سے پہلے ٹریول ایس او پی سے واقف ہوں