- الإعلانات -

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے وفد کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے وفد نے انجمن کے قائم مقام صدر جاوید قریشی کے ہمراہ گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان بھی موجود تھے۔ملاقات میں کورونا وائرس ، لاک ڈاﺅن ، تاجروں کو درپیش مشکلات ، میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ معاشی ترقی میں تاجربرادری کا کردار انتہائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے بالخصوص صوبہ کے تاجر وں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ،موجودہ حکومت تاجروں کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس عالمی وباءبن چکی ہے جس سے پاکستان بھی شدید متاثر ہورہا ہے اس ضمن میں انتہائی مجبوری میں سخت فیصلے کرنے پڑے ،وزیراعظم کو عام آدمی کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان باربار اس بات کااظہار کررہے ہیں کہ ایک طرف کورونا وائرس تو دوسری جانب غربت و افلاس ہے وزیراعظم چاہتے ہیں کاروباری سرگرمیوں کو جامع و مربوط حکمت عملی کے ساتھ جاری رکھا جائے ۔ وفد کے سربراہ جاوید قریشی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث کاروبار زندگی لاک ڈاﺅن کی نظر ہوگیا ہے اس صورتحال میں تاجروں کو معاشی دشواریوں کا سامنا ہے