- الإعلانات -

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی یو ای اے کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے (آج) منگل 21 اپریل سے لے کر 28 اپریل تک فلائٹ آپریشن شروع کرے گا، ہر ہفتے 5000 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزراءخارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات، کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے عرب امارات کی جیلوں میں قید 400 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر اپنے اماراتی ہم منصب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے بروقت اقدامات کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں مقیم واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 21 اپریل سے لے کر 28 اپریل تک فلائٹ آپریشن شروع کرے گا اور ہر ہفتے 5000 پاکستانیوں کو ان خصوصی پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے پاکستان واپس لایا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے قرضوں میں سہولت کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سرکار اس عالمی وباءکو بھی مذہبی رنگ دینے کے درپے ہے جو انتہائی افسوسناک امر ہے۔ دونوں وزراءخارجہ نے اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کےلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا