- الإعلانات -

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی وزیر اعظم سے علماءکرام کی ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ

 وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ملک بھر کے جید علماءکرام اور مشائخ عظام نے وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے، حکومت نے علماءکرام کی مشاورت سے آئندہ جمعة المبارک کو یوم رحمت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے علماءکرام اور مشائخ عظام سے کہا گیا ہے کہ 20 نکاتی متفقہ لائحہ عمل پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان سے علماءکرام اور مشائخ عظام کی ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علماءکرام کا اس صورتحال میں کردار انتہائی اہم ہے اسی لئے ہم علماءسے رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم کی علماءسے ملاقات کی خواہش تھی اور علماءکرام کی بھی وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش تھی۔ انہوں نے کہا کہ جید علماءکرام اور مشائخ عظام نے وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ وزیراعظم نے بھی علما سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال میں مساجد کو کھولنے کا حکومت نے مشکل فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے علماءکرام سے کہا ہے کہ 20 نکاتی لائحہ عمل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اس صورتحال میں علماءاور مساجد پر کوئی بات نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو یوم رحمت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہمیں اﷲ کی طرف رجوع کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ علماءکرام نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ قرآن پاک کی اشاعت کے اداروں کو بھی کھولنے کے لئے نرم پالیسی اختیار کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم نے علماءکرام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علماءکرام نے وزیراعظم سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ جس طرح دنیاوی تعلیم ٹی وی کے ذریعے عام ہو رہی ہے اسی طرح قرآن حکیم کی تعلیم بھی آن لائن کی جائے، وزیراعظم نے اس حوالے سے بھی علماءکرام کو تعاون کا یقین دلایا ہے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم نے علماءکرام سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے علماءکرام سے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس کی وباءسے نجات کے لئے خصوصی دعاو¿ں کا اہتمام کیا جائے