- الإعلانات -

بجلی کاکرنٹ لگنے سے 55سالہ شخص جاں بحق

قصور۔ المددکالونی چونیاں میں کرنٹ لگنے سے 55سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق سیداصغرعلی چھت پر بجلی کا کام کررہاتھا کہ اچانک اسکا ہاتھ بجلی کی ننگی تاروں سے چھوگیا جس کے نتیجے میں بجلی کا زودار جھٹکالگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا اسے طبی امدادکےلئے ہسپتال لے جایاجارہاتھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔