- الإعلانات -

فتح جنگ،بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کو جیل بھجوادیا گیا

فتح جنگ ۔بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کو جیل بھجوادیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے محلہ نئی آبادی فتح جنگ کے رہائشی طارق محمود نے اپنی 19 سالہ بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر گلہ میں پھندا ڈال کر قتل کے بعد لاش کو آگ لگا دی تھی دوران ریمانڈ ملزم سے گلہ دبانے کیلئے استعمال ہونے والا دوپٹہ ،آگ لگانے کیلئے تیل کی بوتل اور دیگر اشیاءبرآمد کر لی گئیں۔ملزم نے اعتراف کیا کہ پسند کی شادی کرنے پر اسے گلہ دبا کر قتل کیا تھا ۔پولیس نے ملزم کو اٹک جیل بھجوا دیا ہے ۔