- الإعلانات -

کورونا پر قابو پانے کے فوری بعد اٹلی سے پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن شروع ہوجائیگا،وفاقی وزیر فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے فوری بعد اٹلی سے پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن شروع ہوجائیگا۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی اٹلی کے صدر آصف باجوہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اٹلی میں متعلقہ حکام سے پاکستانیوں کی واپسی کے سلسلے میں رابطے میں ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے بعد اٹلی سے پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن شروع ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاو¿ہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی میتوں کو وطن واپس لانے کا بھی سلسلہ جلد شروع ہوجائیگا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی اٹلی کے صدر آصف باجوہ کی اٹلی میں بسنے والے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کو بھی سراہا